ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں خاتون پولس کی اسکوٹر نذر آتش؛ کیا ہے اصل معاملہ ؟

بھٹکل میں خاتون پولس کی اسکوٹر نذر آتش؛ کیا ہے اصل معاملہ ؟

Wed, 30 Aug 2017 21:00:03    S.O. News Service

بھٹکل:30/اگست (ایس اؤنیوز) شہر کے پولس رہائشی علاقہ کے نیچے کھڑی کی گئی خاتون پولس کی ایک اسکوٹرکو نذرآتش کئے جانے کی واردات دو تین روز قبل پیش آئی تھی ، مگر  آج بدھ کو اس تعلق سے جانکاری  باہر آئی ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ  پیار محبت کے چکر میں کسی نے  یہ واردات انجام دی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  خاتون پولس نینا ناگیش نائک (24) نے رات کو اپنی اسکوٹر اپنے کوارٹر کے باہر پارک کی تھی، صبح دیکھا تو اسکوٹر جل کر بھسم ہوچکی تھی۔ واقعے کے تعلق سے منگل کو پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور اعلیٰ آفسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا ہے۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کسی پولس کانسٹیبل نے ہی یہ کارستانی انجام دی ہوگی، مگر ڈی وائی ایس پی شیوکمار نے وضاحت کی ہے کہ  جانچ کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ آخر اسکوٹر کو آگ کس نے لگائی اور کیا اصل معاملہ ہے۔


Share: